فاطمہ (عليهاالسلام) سبیل نجات
سہ روزہ تقریبات
فاطمہ (عليهاالسلام) سبیل نجات
اسلامی تبلیغ، تہذیب اور ثقافت کی اشد ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے حرم حضرت عباس علیہ السلام کے زیرِ انتظام میراثِ انبیا علیہم السلام انسٹیٹیوٹ نے کنیزانِ زہراؑ کی دینی تربیت کا اہتمام کرتے ہوئے فاطمہ سبیلِ نجات کے عنوان سے ایک تین روزہ علمی، دینی اور ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔
اس پروگرام کی تفصیل درج ذیل ہے:
1: تقریبِ تشکُر بعنوان میرا حجاب میرا وقار
2: گریجویٹ طلبہ کے لیے اعزازی تقریب
3: علمائے اسلام کانفرنس
4: علمی مقالہ جات کی نشستیں (برائے خواتین و حضرات)
5: محفل مشاعرہ در مدح زہرا (علیہا السلام)
6: خواتین اور بچوں کے لیے مختلف ثقافتی اسٹالز اور دینی گیمز
7: کڈز کارنر میں بچوں کے لیے دینی معلومات کی حامل دلچسپ سرگرمیاں
پروگرام کی تفصیلات نیچے دی جا رہی ہیں۔
محفل مدحت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
حضرت امام رضا(ع) کا فرمان ہے۔
جو مومن بھی ہماری شان میں شعر کہے جس سے وہ ہماری مدح و ثنا کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایسا شہر بنائے گا جو اس دنیا سے سات گنا وسیع تر ہوگا اس شہر میں ہر مقرب فرشتہ اور ہر نبی مُرسل اس کی زیارت کرے گا۔
حرم مطہر حضرت عباس علمدار کی جانب سے ایک محفل مسالمہ در مدح سیّدہ فاطمہ زہرا کا انعقاد کیا جا رہا ہے
جس میں کراچی شہر کے شہرت یافتہ شعرا اور منقبت خواں سیّدہ فاطمہ زہرا کی مدحت سرائی کریں گے۔
اس پروگرام میں عمومی شرکت کی دعوت ہے
تاریخ: 6 دسمبر 8 بجے شب
محفل بعنوان مقامات سيّده فاطمہ زہرا (علیہا السلام)
علم و معرفت کے متلاشی افراد کے لیے حرم مطہر حضرت عباس علمدارؑ کی جانب سے جناب سیّدہ فاطمہ زہرا (علیھا السلام) کے علمی اور معاشرتی مقام کو اجاگر کرنے کے لیے مقالات جات کی ایک روحانی محفل بعنوان مقامات سيّده فاطمہ زہرا (علیہا السلام) منعقد کی جا رہی ہے جس میں درج ذیل موضوعات پر علمی مقالے پڑھے جاہیں گے۔
۱:سیدّہ فاطمہ زہرا کا سیاسی اور سماجی کردار
۲: دفاعِ امامت میں سیدّہ فاطمہ زہرا کا کردار
۳: تسبیح سیدّہ فاطمہ زہرا کی فضلیت، برکات اور آثار
٤: سیدّہ فاطمہ زہرا مثالی خاتون
اس محفل میں خواتین و حضرات دونوں شرکت کر سکتے ہیں۔
تاریخ: 7 دسمبر 7 بجے شب
محفل بعنوان معرفتِ سيّده فاطمہ زہرا (علیہا السلام)
حرم مطہر حضرت عباس علمدار کی جانب سے جناب سیّدہ فاطمہ زہرا(علیھا السلام) کی نورانی شخصیت کے مختلف پہلوؤں اور آپ(ع) کے مقامات پر مقالہ جات کی علمی محفل بعنوان معرفتِ سيده فاطمہ زہرا منعقد کی جا رہی ہے جس میں درج ذیل موضوعات پر علمی مقالے پڑھے جائیں گے۔
۱: مقامِ شفاعتِ سیّدہ فاطمہ زہرا
۲: سیّدہ فاطمہ زہرا اور صبر و قربانی
۳: سیّدہ فاطمہ زہرا مثالی ماں
٤: سیّدہ فاطمہ زہرا کا مقامِ عبادت
یہ علمی محفل فقط خواتین کے لیے ہے
تاریخ: 8 دسمبر 7 بجے شب
میرا علم میری پہچان
حرمِ مطہر حضرت عباس علمدار(ع) کی جانب سے دوسرے عظیم الشان فیسٹول فاطمہ سبیلِ نجات میں پہلی بار گریجویٹ طلبہ و طالبات کی گرانقدر تعلیمی میدان میں ایک عظیم سنگ میل عبور کرنے پر ایک پروقار تقریب بنام میرا علم میری پہچان منعقد کی جا رہی ہے۔
آئیے اپنی نوجوان نسل کو زیور ِ علم سے آراستہ کریں اور علم کے حصول میں ان کی معاونت کریں۔
تاریخ: 7 دسمبر 2024
میرا حجاب میرا وقار
حرمِ مطہر حضرت عباس علمدار(ع) کی جانب سے دوسرے عظیم الشان فیسٹول فاطمہ سبیلِ نجات میں سنّ بلوغت کو پہچنے والی بچیوں کو دینی اقدار کا پابند بنانے، زیورِ حجاب سے آراستہ رہنے اور حضرت ابوالفضل العباس(ع) سے حجاب اور نماز کی پابندی کا عہد وفا کرنے کے سلسلے میں ایک روحانی محفل تقریب تشکُر بعنوان میرا حجاب میرا وقار منعقد کی جا رہی ہے جس میں 9 سے 12 سال کی (1000) بچیاں شرکت کریں گیں۔
آئیے اپنی بچی کو حجاب کا پابند بنائیں اور اسلامی معاشرہ تشکیل دیں۔
تاریخ: 8 دسمبر 2024
تین روزہ علمی و تربیتی فیسٹول ”فاطمہؑ سبیل نجات“
زیر سرپرستی حرم مطہر حضرت عباس علمدارؑ، بمقام مسجد امام رضاؑ و امام بارگاہ سامرا، نیو رضویہ سوسائٹی کراچی