شرکت کے لیے

رجسٹریشن فارم

میرا علم میری پہچان

حصول علم

حرم مطہر حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی جانب سے دوسرے عظیم الشّان فیسٹیول فاطمہ (عليها‌السلام) سبیل نجات میں پہلی بار گریجویٹ طلبا و طالبات کی گراں قدر تعلیمی میدان میں ایک عظیم سنگ میل عبور کرنے پر ان کے اعزاز میں ایک تقریب بعنوان ”میرا علم میری پہچان“ منعقد کی جا رہی ہے۔ آئیے اپنی نوجوان نسل کو زیورِ علم سے آراستہ کریں اور علم کے حصول میں ان کی معاونت کریں۔

خصوصی شرکت
حرم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام سے جید علماء کی شرکت

رجسٹر یشن کی شرائط
وہ طلبا و طالبات جنہوں نے 2022 سے 2024 کے دوران مندرجہ ذیل تعلیم مکمل کی ہو:
انٹرمیڈیٹ، گریجویشن، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی
7 دسمبر 2024 میرا علم میری پہچان پروگرام میں شرکت۔
رجسٹریشن لازمی ہے جس کی آخری تاریخ 29 نومبر 2024 ہے۔

نوٹ: آپ کے انتخاب کی صورت میں آپ کو پروگرام کے منتظمین کی جانب سے بذریعہ کال/پیغام رابطہ کیا جائے گا۔

تین روزہ علمی و تربیتی فیسٹول ”فاطمہؑ سبیل نجات“

زیر سرپرستی حرم مطہر حضرت عباس علمدارؑ، بمقام مسجد امام رضاؑ و امام بارگاہ سامرا، نیو رضویہ سوسائٹی کراچی